گوگل کا نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف

کیلیفورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے جسے عام صارفین جلد استعمال […]

 0  4
گوگل کا نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف

کیلیفورنیا : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا آڈیو ایموجیز فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک دلچسپ فیچر آڈیو ایموجی کی شکل میں متعارف کرایا جا رہا ہے جسے عام صارفین جلد استعمال کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل بائی فون ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے اور ابھی بیٹا ورژن میں دستیاب ہے مذکورہ فیچر میں صارفین کو 6 مختلف ساؤنڈ ایفیکٹس دستیاب ہوں گے جن کو کسی فون کال کے دوران پلے کرنا ممکن ہوگا۔

Google

ان ایموجیز میں تالی بجانے (applause)، روتا ہوا چہرہ (sad trombone) اور FACE with Tears of Joy سمیت دیگر ایموجیز کو آڈیو کی شکل میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

اگر آپ ابھی اسے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو فون بائی گوگل ایپ کے بیٹا ورژن پر سائن اپ کرلیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی کافی آسان ہے، بیٹا ٹیسٹر بننے کے بعد گوگل پلے اسٹور پر جاکر فون بائی گوگل ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔

Android Phones اس کے بعد کسی کو فون کریں اور پھر نئے آڈیو ایموجی بٹن پر کلک کریں جو فون ڈائلر بٹن کے اوپر نظر آئے گا۔ اس پر کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے 6 آڈیو ایموجی آئیکون نظر آئیں گے۔

اس کے بعد اپنی پسند کے کسی ایموجی پر کلک کریں اور اس سے متعلق آڈیو چند سیکنڈ تک پلے ہوگی جبکہ ایک فل اسکرین اینیمیشن بھی نظر آئے گا۔ ایموجی کی آواز آپ کے ساتھ ساتھ فون سننے والے کو بھی سنائی دے گی۔

خیال رہے کہ اس فیچر کو دوستوں یا گھر والوں کے ساتھ استعمال کرنا بہتر ہوگا، سنجیدہ گفتگو کے دوران یہ ایموجیز کافی برے محسوس ہوں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow