دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ خلا میں پہنچ کر تباہ
اسپیس ایکس کے مالک اور امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی کی جانب سے خلا میں روانہ کیا گیا راکٹ اپنے اہداف مکمل طور پر حاصل نہ کرسکا اور تباہ ہوگیا۔ دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ اسٹار شپ“ تیسری […]
اسپیس ایکس کے مالک اور امریکا کی معروف کاروباری شخصیت ایلون مسک کی کمپنی کی جانب سے خلا میں روانہ کیا گیا راکٹ اپنے اہداف مکمل طور پر حاصل نہ کرسکا اور تباہ ہوگیا۔
دنیا کی امیر ترین شخصیت ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے دنیا کا سب سے طاقتور راکٹ اسٹار شپ“ تیسری بار خلاء میں روانہ کیا گیا تھا جس کا خلاء میں پہنچتے ہی رابطہ منقطع ہوگیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوی ایشن ایجنسی کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد مذکورہ راکٹ جمعرات (14 مارچ) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 25منٹ پر جنوب مشرقی ٹیکساس سے روانہ کیا گیا تھا۔
امریکی ٹی وی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹارشپ راکٹ نے لفٹ آف اور بوسٹر سے علیحدگی کا ہدف حاصل کرلیا تھا تاہم وہ دوبارہ زمین پر لینڈنگ کا ہدف حاصل نہیں کرسکا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیس ایکس نے دنیا کا طاقتور ترین اور سب سے بڑا راکٹ خلا میں بھیجا تھا، اسٹار شپ راکٹ کی ٹیسٹنگ کا مقصد مریخ مشن کیلئے راہ ہموار کرنا تھا۔
امریکی ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ راکٹ کی بغیر عملے کی آزمائشی پرواز زیادہ تر کامیاب رہی، خلا میں پہنچتے ہی اسٹارشپ راکٹ سے10منٹ میں رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق خود کارنظام کے تحت راکٹ نے خلا میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
دوسری جانب اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے تیسری آزمائشی پرواز کو کامیاب قرار دے دیا ان کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس کے اسٹار شپ میگا راکٹ نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔
ایلون مسک کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا اور طاقتور راکٹ اپنی آزمائشی پرواز میں کامیاب رہا ہے، اسٹارشپ اور سپر ہیوی بوسٹر دونوں نے اپنےاہداف حاصل کیے۔
فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اسٹار شپ میگا راکٹ کے لانچنگ کے دوران بھی ایک حادثہ پیش آیا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟