اداکارہ رمشا خان بیوقوف بن گئیں
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ اپریل میں بیوقوف بنی رہیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں ایک تصویر میں وہ افسردہ جبکہ دوسری تصویر میں خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ رمشا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے […]
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ وہ ماہ اپریل میں بیوقوف بنی رہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ رمشا خان نے اپنی دو تصاویر شیئر کیں ایک تصویر میں وہ افسردہ جبکہ دوسری تصویر میں خوش دکھائی دے رہی ہیں۔
رمشا خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’اپریل کے پورے ماہ وہ بیوقوف بنی رہی تھیں۔‘
انہوں نے پوسٹ میں مزید کچھ نہیں بتایا لیکن مداح ان سے پوچھ رہے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔
اداکارہ کے مداح ان سے یہ بھی شکوہ کررہے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر بہت کم پوسٹ شیئر کرتی ہیں۔
اس سے قبل رمشا خان سے پوچھا گیا تھا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں خود کو آنے والے وقتوں میں کہاں دیکھتی ہیں؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ میں خود کو صف اول کی اداکارہ میں دیکھوں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو پھر ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلوں گی۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اب یہ بندے پر منحصر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو کس انداز میں دیکھتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ جن میں “عشقیہ، ”صنف آہن“ ودیگر شامل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟