میں نہیں رنویر سنگھ مجھے فالو کرتے ہیں: نعمان اعجاز
پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر دلچسپ لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں نعمان اعجاز کو سیاہ لباس میں دیکھا […]
پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر دلچسپ لباس میں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے، تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔
تصویر میں نعمان اعجاز کو سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے، تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے کپشن میں ایک خوبصورت شعر بھی لکھا ہے۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’ مدتیں گزر گئیں حساب نہیں کیا، ناجانے کس کے دل میں کتنے رہ گئے ہیں ‘، اداکار کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے تبصرے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں اداکار جواب بھی دے رہے ہیں۔
نعمان اعجاز سے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا آپ ڈرامہ صلاح دین ایوبی میں شامل ہیں؟ نعمان اعجان نے جواب دیا کہ نہیں میں نے اس ڈرامے میں کام کرنے سے انکار کردیا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ نے کب سے رنویر سنگھ کو فالو کرنا شروع کر دیا ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا ہے کہ ’میں نہیں بلکہ رنویر سنگھ مجھے فالو کرتا ہے ‘، واضح رہے رنویر سنگھ اپنے منفرد پہناوے کے سبب مشہور ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟