ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا کا آئرلینڈ کو 138 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔ نکولس […]

 0  4
ٹی 20 ورلڈ کپ: کینیڈا کا آئرلینڈ کو 138 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 13ویں میچ میں کینیڈا نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیویارک میں کھیلے جارہے میچ میں کینیڈا نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے اور آئرلینڈ کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا۔

نکولس کرتن نے 49 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، شریاس مووائے 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آئرلینڈ کی جانب سے بیری مک کارتھی اور کریگ ینگ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، گیرتھ ڈیلانے اور مارک اڈائر، ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل گروپ اے کے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے ٹاس جیت کر سعد بن ظفر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

آئرلینڈ اور کینیڈا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔ آئرلینڈ کو بھارت نے اور کینیڈا کو امریکا نے پہلے میچ میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ گروپ اے میں امریکا 2 میچز میں کامیابی کے ساتھ پہلے نمبر پرموجود ہے جبکہ بھارت ایک میچ جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں اپ سیٹ شکست دی تھی، قومی ٹیم 9 جون کو اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے کھیلے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow