’مصطفیٰ مجھ سے شادی کرو گے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل کے انکار کے بعد شجرینا نے مصطفیٰ کو شادی کی پیشکش کردی۔ ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شجرینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر […]

 0  4
’مصطفیٰ مجھ سے شادی کرو گے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں عدیل کے انکار کے بعد شجرینا نے مصطفیٰ کو شادی کی پیشکش کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شجرینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ مصطفیٰ کے بڑے بھائی عدیل، شجرینا سے شادی کرنے سے انکار کردیتے ہیں کیونکہ وہ رباب سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

اب عدیل کے انکار کے بعد شجرینا نے مصطفیٰ کو شادی کی پیشکش کردی۔

شجرینا کہتی ہیں کہ ’مصطفیٰ مجھ سے شادی کرو گے، کل بڑے بڑے دعوے کررہے تھے میرے دوست ہو، مجھے کبھی بھی ضرورت پڑی تو مدد کرو گے، اب یہ ثابت کرنے کا وقت ہے۔

مصطفیٰ کہتے ہیں کہ ’آپ کو صدمہ لگ گیا ہے طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔‘

شجرینا کہتی ہیں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں، پورے ہوش و ہواس میں سنجیدگی سے پوچھ رہی ہوں مجھ سے شادی کرو گے یا نہیں، میری چھوٹی بہن اور بابا کی عزت بچانے کا یہ واحد راستہ ہے، میری مدد کرو گے۔

مصطفیٰ اس وقت شجرینا کی بات کا کوئی جواب نہیں دیتے اور چلے جاتے ہیں۔

کیا مصطفیٰ اور شجرینا شادی کرلیں گے؟ یہ جاننے کے لیے ’کبھی میں کبھی تم، کی اگلی قسط دیکھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow