ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے ناظرین کے لیے ایک اور ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔ ‘بھرم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض نوید […]

 0  0

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کی جانب سے ناظرین کے لیے ایک اور ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ جلد نشر کیا جائے گا جس کے ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

‘بھرم‘ کی ہدایت کاری کے فرائض نوید علی خان نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی ہے۔

ڈرامے میں عمر شہزاد، حنا طارق اور رابعہ کلثوم مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کرداروں میں سلمیٰ حسن، محمد احمد، بابر علی، زینب رضا، ارجمند رحیم، احسن افضل خان، زرفشاں عامر ودیگر شامل ہیں۔

’بھرم‘ میں محبت کی کہانی بیان کی گئی ہے جو عمر شہزاد، رابعہ کلثوم اور حنا طارق کے گرد گھومتی ہے۔

یوٹیوب پر بھرم کے ٹیزر کو ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس کی پہلی قسط کے بے تابی سے منتظر ہیں۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد اس وقت ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں جبکہ ممکنہ طور پر ’بھرم‘ اس کے اختتام کے بعد نشر ہوگا۔

رابعہ کلثوم بھی اس سے قبل ڈرامہ سیریل’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے وہاج علی کی بہن کا کردار نبھایا تھا جبکہ مرکزی کردار میں ہانیہ عامر، زاویار نعمان ودیگر شامل تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow