عید کے روز مزیدار شیر خورمہ بنانے کا آسان طریقہ

عید کے روز تقریباً ہر گھر میں ہی بڑے تہوار میں منہ میٹھا کرنے کے لیے شیر خرمہ یا خاص قسم کی سوئیاں تیار کی جاتی ہیں۔ شیر خرمہ ہر گھر میں اپنے انداز سے بنایا جاتا ہے اور سب کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ بہت لذیذ بنے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں، […]

 0  2
عید کے روز مزیدار شیر خورمہ بنانے کا آسان طریقہ

عید کے روز تقریباً ہر گھر میں ہی بڑے تہوار میں منہ میٹھا کرنے کے لیے شیر خرمہ یا خاص قسم کی سوئیاں تیار کی جاتی ہیں۔

شیر خرمہ ہر گھر میں اپنے انداز سے بنایا جاتا ہے اور سب کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ بہت لذیذ بنے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوجائیں، آئیے ہم آپ کو شیر خرمہ بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

اجزا

دودھ: 1 کلو

چھوارے: 6 عدد

سویاں: کوراٹر کپ

خشک میوہ ۔ بادام پستہ: چھلکا اترے اور باریک کٹے ہوئے

چینی: ایک چوتھائی کپ

گھی: 2 چمچ

ترکیب

دودھ کو ابالنے کے لیے ہلکی آنچ پر چولہے رکھ دیں۔

چھواروں کو پانی میں بھگو دیں۔ جب یہ نرم ہوجائیں تو گٹھلی نکال کر  انہیں باریک کاٹ لیں اور انہیں دودھ میں ڈال لیں تاکہ مٹھاس آجائے۔

سویوں کو باریک باریک توڑ لیں۔

ایک کڑھائی میں گھی ڈال کر گرم کرلیں اور اس میں سویاں ڈال کر انہیں تل لیں، تلنے کے بعد سویوں کا رنگ سنہری یعنی گولڈن ہوجائے گا۔

اب ان سویوں کو دودھ میں ڈال چمچ ہلاتے رہیں اور ذائقے کے مطابق چینی شامل کرلیں۔ (یہ کام چھوارے نرم ہونے کے بعد کرنا ہے)

اب چولہے کی آنچ کو ہلکا کر کے چمچ اُس وقت تک ہلاتے رہیں جب تک پانی خشک نہ ہوجائے۔

چینی کا پانی خشک ہونے کے بعد شیر خرمہ گاڑھا ہوجائے تو اسے چولہے سے اتار لیں، پھر بادام پستہ کا چھلکا اتار کر اسے آدھا کپ پانی میں ڈال کر ابالیں اور اسے دو منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

ابال آنے کے بعد بادام پستے کا چھلکا اتار لیں اور انہیں چھری سے باریک باریک کاٹ لیں اور پھر شیر خرمہ کو ڈش میں ڈال کر  باریک کٹا ہوا پستہ بادام  حسب ذائقہ اوپر سے چھڑک لیں۔

لیجئے بہترین شیر خرمہ بالکل تیار ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow