فیفا نے اسپینش کھلاڑی یمال کی اردو میں تعریف کردی
فیفا نے یورو کپ کے ہیرو اسپینش کھلاڑی یمال کی اردو میں تعریف کردی۔ یورو کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فائنل میچ میں 45 منٹ تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن کھیل […]
فیفا نے یورو کپ کے ہیرو اسپینش کھلاڑی یمال کی اردو میں تعریف کردی۔
یورو کپ کے فائنل میں اسپین نے انگلینڈ کو 2 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے کر چوتھی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میچ میں 45 منٹ تک کوئی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی لیکن کھیل کے 46 ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے نیکو ولیمز پہلا گول اسکور کیا۔
تاہم میچ کے 73ویں منٹ میں پانسہ پلٹا اور جواب میں انگلینڈ کے کھلاڑی کول پامر نے گول اسکور کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔
کھیل کے 90 ویں منٹ میں اسپین کے کھلاڑی میکیل اویار سبال نے ایک اور گول کیا اور یہی ان کی جیت کا سبب بنا۔
اس ٹورنامنٹ میں اسپین کے فٹبالر لامین یمال نے دنیا کے سامنے خود کو منوایا اور انہیں یوروکپ 2024 کا ’ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ کا ایوارڈ دیا گیا۔
لامین یمال یورو کپ کا فائنل کھیلنے والے کم عمر کھلاڑی بھی ہیں جن کی عمر 17 سال ہے۔
یوروکپ کے دوران لامین یمال کی شاندار کارکردگی پر فیفا نے اردو میں ان کی تعریف کی، فیفا کے آفیشل فیس بک پیج پر لامین یمال کی تصویر پوسٹ کی گئی جس کے ساتھ رومن حروف تہجی میں (کمال ہے، یمال ہے) لکھا گیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟