لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو گرفتار کرلیا گیا

بھارت کے مشہور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو امریکی حکام نے کیلیفورنیا میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپوٹس کے مطابق انمول بشنوئی کو تقریباً چار سے پانچ دن قبل کیلیفورنیا سے حراست میں لیا گیا، بھارتی ایجنسیز اس گرفتاری سے آگاہ ہیں تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ابھی […]

 0  0

بھارت کے مشہور گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو امریکی حکام نے کیلیفورنیا میں گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق انمول بشنوئی کو تقریباً چار سے پانچ دن قبل کیلیفورنیا سے حراست میں لیا گیا، بھارتی ایجنسیز اس گرفتاری سے آگاہ ہیں تاہم بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک انمول بنشئی کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی آفیشل تصدیق موجود نہیں ہے۔

ایک سیکیورٹی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انمول بشنوئی گولڈی برار کے ساتھ مل کر گینگ کی سرگرمیاں چلا رہا تھا اور امریکہ سے آپریٹ کر رہا تھا۔

افسر نے بتایا کہ بشنوئی کو چار پانچ دن پہلے کیلیفورنیا گرفتار کیا گیا، ہم سرکاری چینلز کے ذریعے مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کو جو گینگسٹرز مطلوب ہیں یہ ان میں دوسری بڑی گرفتاری ہے، اس سے قبل پچھلے مہینے کے آخر میں ارشدیپ سنگھ گل عرف ارش دلا کو کینیڈا میں حراست لیا گیا تھا۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سیکیورٹی حکام انمول بشنوئی کے ٹھکانے کے بارے میں معلومات کے سلسلے میں ممبئی پولیس سے پہلے ہی رابطے میں تھے۔

ممبئی پولیس اس سال 14 اپریل کو اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ اور 12 اکتوبر کو این سی پی لیڈر بابا صدیق کے قتل میں بشنوئی کے ملوث ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow