بی ایم ڈبلیو چوری : اداکارہ شلپا شیٹھی نئی مشکل میں پڑگئیں
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے احاطے سے قیمتی ترین لگژری کار چوری ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی ممبئی میں ایک لیوش ریسٹورنٹ کی مالکن بھی ہیں، ایک نئی مشکل میں پڑگئیں۔ گزشتہ روز دادَر ویسٹ میں کوہِ نور اسکوائر […]
ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورنٹ کے احاطے سے قیمتی ترین لگژری کار چوری ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شلپا شیٹھی ممبئی میں ایک لیوش ریسٹورنٹ کی مالکن بھی ہیں، ایک نئی مشکل میں پڑگئیں۔
گزشتہ روز دادَر ویسٹ میں کوہِ نور اسکوائر پارکنگ لاٹ سے ایک بی ایم ڈبلیو زیڈ فور کار جس کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے چوری ہوگئی۔
گاڑی کا مالک جو ایک کاروباری شخصیت ہے جس نے یہ گاڑی فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ باسٹیاں کی پارکنگ میں کھڑی کی تھی جب وہ 48ویں منزل پر موجود ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق مذکورہ کار کا مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ہمراہ کھا نا کھانے یہاں آیا تھا، روحان خان نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورنٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے فرار ہوگئے۔
مسروقہ کار کے مالک روحان نے عملے سے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے کو کہا جس کے بعد معلوم ہوا کہ گاڑی رات تقریباً دو بجے نامعلوم افراد نے چوری کی۔
شیوا جی پارک پولیس کے مطابق کار چوری کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟