’شان مسعود میرے بیٹے کی طرح ہے‘ رمیز راجہ کی متنازع بیان پر وضاحت
سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شان مسعود سے متعلق اپنے متنازع بیان پر وضاحت دے دی۔ سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے […]
سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجہ نے شان مسعود سے متعلق اپنے متنازع بیان پر وضاحت دے دی۔
سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے وی لاگ میں وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے سوال کرنا میرا حق ہے، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر شرلی چھوڑ دی گئی، مقصد کسی کو نیا دکھانا نہیں تھا، شان کو بیٹنگ میں غلطیاں دور کرنے کا کہا تھا، پاکستان کی کامیابی سے سب کو عزت ملے گی۔
رمیز راجہ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے پاکستان ٹیم زندہ ہی سوشل میڈیا پر ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھ پر دباؤ رکھنےکے لیے سیاست کی جاتی ہے، جو لوگ کرکٹ نہیں کھیلے وہ کرکٹ پر بات کرتے ہیں، ایسا لگتا ہے۔
واضح رہے کہ رمیز راجہ کے شان مسعود پر طنز پی سی بی نے ایکشن لیا تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو خط لکھ کر رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں کا ذکر چھیڑے رکھا اور انگلینڈ کیخلاف بڑے ناموں کو ڈراپ کرنے پر بھی تنقید کی تھی۔
اس رویے پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کرکٹر محمد عامر نے بھی تنقید کی اور کہا کہ کیڑے نکالنے کے بجائے ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے اسپنرز کی بہترین بالنگ کی بدولت انگلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟