پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا

پی ایس ایل 9 کے 30ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی […]

 0  2
پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت لیا

پی ایس ایل 9 کے 30ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سہیل خان کی جگہ عثمان طارق کی واپسی ہوئی ہے۔

ملتان 6 کامیابیوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ آج کی فتح ٹاپ ٹو میں جگہ پکی بنادے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے، آج کے میچ کامیابی دوسرے نمبر پر پہنچا دے گی۔

ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان کا پلڑا بھاری ہے، ملتان نے 12 میچز میں سے 8 میں کامیابی حاصل کی جبکہ 4 میچز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کامیاب رہی۔

پی ایس ایل 9 کے پہلے میچ میں بھی ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow