رکی پونٹنگ نے اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیشگوئی کردی

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے مایہ ناز کرکٹر اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیش گوئی کردی۔ آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ […]

 0  2
رکی پونٹنگ نے اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیشگوئی کردی

آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے مایہ ناز کرکٹر اسٹیو اسمتھ سے متعلق پیش گوئی کردی۔

آئی سی سی ریویو میں اظہار خیال کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو ورلڈ کپ میں ساتھ رکھنا اچھا لگتا ہے، اس کے ساتھ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ان کو کیا کردار دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر اسٹیو اسمتھ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوتے ہیں تو وہ آغاز میں پلئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے، یہ گزشتہ چند ماہ میں واضح ہوا ہے، نیوزی لینڈ میں وہ سارے میچز نہیں کھیلے تھے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں اسٹیو اسمتھ کو اسکواڈ میں تو رکھوں گا لیکن وہ میری شروع کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوں گے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ مچل مارش ٹی 20 ٹیم کے کپتان ہوں گے اور وہ اس کے حقدار بھی ہیں، انہوں نے حالیہ میچز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow