نئے فنکاروں کے پاس کام بہت ہے لیکن۔۔۔۔۔۔حنا خواجہ بیات نے کیا کہا؟
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ نئے فنکاروں کے پاس کام بہت ہے لیکن انہیں سیکھنے کا شوق نہیں ہے۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حالیہ انٹرویو میں شوبز کیریئر، نئے فنکاروں سمیت دیگر موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔ حنا خواجہ بیات […]
شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات کا کہنا ہے کہ نئے فنکاروں کے پاس کام بہت ہے لیکن انہیں سیکھنے کا شوق نہیں ہے۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے حالیہ انٹرویو میں شوبز کیریئر، نئے فنکاروں سمیت دیگر موضوعات پر کھل کا اظہار خیال کیا۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ نئے فنکاروں کی خوبیاں یہ ہیں کہ ان کے پاس کام بہت ہے لیکن ان میں وہ بھوک اور سیکھنے کا شوق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ایک اداکار ہیں ٹھیک ہے آپ نے دس ڈرامے کرلیے ہیں لیکن آپ پہلے ڈرامے کے بعد ہی خود کو اسٹار سمجھ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ان خوش قسمت اداکاراؤں میں سے ہوں جو کبھی مثبت اور کبھی منفی کردار ادا کرتی ہیں اور کئی مربتہ وہ ایسے منفی کردار ہوتے ہیں کہ وہ منفی بھی نہیں لگتے۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ گزشتہ دو تین ڈراموں میں نیکی کا لبادہ اوڑھا ہوا تھا تو میں نے کہا کہ منفی کردار بھی ضروری ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے زندگی میں جو بھی کام کیا ہے چاہے وہ ڈرامے کے حوالے سے ہو یا پروگرامنگ سے متعلق ہو مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو پسند آئے گا۔
ساس بہو کے ڈراموں سے متعلق سوال کے جواب میں حنا خواجہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم میں ہمت اور حوصلہ نہیں ہے کہ کوئی نئی چیز کریں بس ایک فارمولا پر کھیل رہے ہیں جو بک رہا ہے دکھاتے جاؤ اور بناتے جاؤ، ناظرین بھی اس کو پسند کرتے چلے جارہے ہیں۔
حنا خواجہ بیات نے کہا کہ کوئی بھی نئی چیز چیلنج کے طور پر لی جاتی ہے ہوسکتا ہے آپ کامیاب ہوں یا پھر ناکام ہوں مگر کوشش تو کریں۔
انہوں نے کہا کہ لوگ نیٹ فِلکس، ایمیزون پرائم اور دیگر پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے پرتشدد سین تو دیکھ لیتے ہیں لیکن اگر ہم ایسا کوئی کام احتیاط کے ساتھ کرنے کی کوشش بھی کریں تو ہم پر تنقید کی جاتی ہے، ہمیں اپنے آپ کو تنقید کا نشانے بنانے کا شوق ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟