شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو! سابق کرکٹر کی بڑی پیشگوئی
سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو۔ کرکٹ پر اپنے بے لاگ تبصرے کے لیے جانے جانے والے باسط علی نے اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا […]
سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک عاقب جاوید ہیڈ کوچ ہیں شاید بابر اعظم کا یہ آخری ٹی 20 میچ ہو۔
کرکٹ پر اپنے بے لاگ تبصرے کے لیے جانے جانے والے باسط علی نے اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو نظر آرہا ہے وہ کہہ رہا ہوں، آپ کا پریمیئم بیٹر ہے جس کی تین میچوں میں 14 رنز کی اوسط ہے، کس بات کا بیٹر ہے جو 8 اوور پہلے آؤٹ ہوجاتا ہے۔
میزبان نے انھیں لقمہ دیا کہ باقی کرکٹرز بھی تو کچھ نہیں کررہے تو بابر اعظم کو ہی کیوں کہا جارہا ہے، اس پر باسط علی کا کہنا تھا کہ باقی کرکٹرز کے پاس بابر اعظم جتنا تجربہ نہیں ہے۔
باسط علی نے کہا کہ ان کے رنز کا کیا فائدہ جب آپ پچ پر نہ ٹھہر سکیں، اس موقع پر اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو بابر اعظم جیسا کلاسیکل بیٹر چاہیے۔
بابر اعظم ون ڈے انٹرنیشنلز کا نمبر ون بیٹر ہے لیکن پتا نہیں اس کو کیا چیز تنگ کررہی ہے، باؤلر اسے آؤٹ نہیں کررہا وہ خود آؤٹ ہورہا ہے۔
باسط علی نے کہا کہ اگر بابر اعظم کلاسیکل بیٹر ہیں تو ٹی ٹوئنٹی میں کلاسیکل بیٹنگ نہیں چاہیے ہوتی وہاں آپ کو اسٹرئیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کرنی ہوتی ہے آپ وہ بھی نہیں کررہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟