حارث رؤف تمہاری عزت نفس نہیں کیا؟ یہ کس کرکٹر نے کہا؟
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ حارث رؤف تمہاری کوئی عزت نفس نہیں کہ یوں آسانی سے چھکے کھاتے پھرو۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے فاسٹ بولر […]
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ حارث رؤف تمہاری کوئی عزت نفس نہیں کہ یوں آسانی سے چھکے کھاتے پھرو۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے اپ سیٹ شکست کے بعد ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آڑے ہاتھوں لیا ساتھ ہی دیگر ان فٹ اور آؤٹ آف فارم کھلاڑیوں کے حوالے بھی بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
پروگرام کی میزبان نے حوالہ دیا کہ 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی جب انہوں نے دو لگاتار چھکے کھائے اور پاکستان میچ ہارا تو بعد میں ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ویرات کوہلی ہے چھکے مار سکتا ہے لیکن اب ایرون جونز نے جو کیا تو اس کا تو وہ ویرات کوہلی سے مقابلہ نہیں کر سکتے۔
اس پر انضمام الحق شدید برہم ہوئے اور کہا کہ حارث کو ایرون تو کیا ویرات کے بارے میں بھی یہ نہیں کہنا چاہیے تھا۔ وہ چاہے کتنا ہی بڑا کھلاڑی کیوں نہ ہو آپ اس کے پرستار نہیں بلکہ میدان میں اس کے مخالف کھیل رہے ہو اور اسے ہرانے کے لیے میدان میں گئے ہو۔ وہ کیسے یوں چھکے مار سکتا ہے کیا تمہاری کوئی عزت نفس نہیں کہ تم اسی طرح چھکے کھاتے جاؤ گے۔ یہ غلطیوں پر غلطیاں دہرائے جا رہے ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ اعظم خان زیرو پر آؤٹ ہوا۔ سب کہہ رہے ہیں کہ بہت برا کھیلا، مگر کوئی یہ تو بتائے کہ وہ اچھا کس دن کھیلا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹرنینشل کرکٹ اور وہ بھی ورلڈ کپ کا ایونٹ کھیل رہے ہیں۔ اعظم کو 13 میچ کھلا دیے جس میں اس کی بیٹنگ ایوریج 8 ہے اور پھر ہم توقع کر رے ہیں کہ وہ مڈل آرڈر کا پورا بوجھ اٹھا لے گا تو یہ اعظم خان نہیں بلکہ پی سی بی کی غلطی ہے اور سلیکشن غلط ہے۔
انضمام الحق نے مزید کہا کہ صائم کو اچھا ٹیلنٹ کہا جا رہا ہے لیکن اگر ابھی وہ پرفارمنس نہیں دے رہا تو اچھے ٹیلنٹ کو نظر میں ضرور رکھیں ورلڈ کپ میں لانے کی کیا ضرورت تھی۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ٹیم میں بیلنس نہین اور ورلڈ کپ کی تیاری نظر نہیں آ رہی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟