’شاہین کو کپتانی سے ہٹانا مسائل پیدا کررہا ہے‘

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ٹی 20 میں کپتانی سے ہٹانے سے ٹیم کے ساتھ مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ یوٹیوب چینل پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد سے بولنگ پاکستان کو مایوس کررہی ہے، شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد […]

 0  2
’شاہین کو کپتانی سے ہٹانا مسائل پیدا کررہا ہے‘

سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی کو ٹی 20 میں کپتانی سے ہٹانے سے ٹیم کے ساتھ مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔

یوٹیوب چینل پر سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا کہ دورہ نیوزی لینڈ کے بعد سے بولنگ پاکستان کو مایوس کررہی ہے، شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد سے مسائل دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر نے دوبارہ کپتانی قبول کرنے کے بعد اپنی کمزوری ظاہر کی۔

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شاہین کو غلط طریقے سے کپتانی سے ہٹایا گیا اور جب بابر کو دوبارہ لایا گیا تو اس نے اپنی کمزوری دکھائی جس نے بھی انہیں کپتانی سونپی ہے وہ اسے ضرور استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم باہر سے ہوگی، کھلاڑیوں کو انتخاب کوئی اور کرے گا اور ٹیم میں کچھ نہیں بدلے گا۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی اور 183 رنز کا ہدف ایک گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔

میچ کے بعد بابر نے شکست کی وجہ خراب بولنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow