پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتان
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک لگ رہا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جن […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا کمبی نیشن ٹھیک لگ رہا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں جن کھلاڑیوں کو آزمانا ہے آزما لیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ایک دو نہیں بلکہ زیادہ میچر ونر ہیں، ٹی 20 ایسا فارمیٹ ہے جس میں طے شدہ بیٹنگ آرڈر نہیں ہوتا۔
یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم فرنٹ سے لیڈ کریں، لیڈر کو صرف اپنی نہیں سب کی کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ تیز کھیلنا صرف ایک کھلاڑی کی ذمہ داری نہیں، نوجوانوں اور سینئرز سب پر ذمہ داری ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کریں، پاور پلے کو اسی کے مطابق اور مڈل اوورز کو اس کے مطابق کھلیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں مڈل اوورز میں بھی اپنا مومینٹم رکھنا ضروری ہے، 7 سے 14 اوورز کے درمیان بھی تیزی سے رنز بنائیں۔
پاک بھارت میچ سے متعلق یونس خان نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ففٹی ففٹی سے شروع ہوتا ہے، میچ میں صلاحیت کے ساتھ اعصاب کا بھی مقابلہ ہے، جو اعصاب پر بہتر کنٹرول کرے گا وہ کامیاب ہوگا۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاک بھارت سیریز ہونی چاہیے، بار بار کھیلیں تو ایک دوسرے سے پریشر کا ماحول بھی کم ہوگا، پاک بھارت سیریز میں جو شاندار کارکردگی دکھاتا ہے وہ ہیرو بنتا ہے۔
یونس خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں، بورڈ اور حکومتوں کو باہمی سیریز پر بات کرنی چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟