ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے کا جشن کیسے منایا جائے گا؟

ٹیسٹ کرکٹ کی عمر تین سال بعد ڈیڑھ صدی ہو جائے گی اس کے 150 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کے لیے ابھی سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کا جنم 1877 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوا تھا جو 15 سے 19 مارچ تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں […]

 0  2

ٹیسٹ کرکٹ کی عمر تین سال بعد ڈیڑھ صدی ہو جائے گی اس کے 150 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کے لیے ابھی سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کا جنم 1877 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان میچ سے ہوا تھا جو 15 سے 19 مارچ تک میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

اب اس کے 150 سال تین برس بعد 2027 میں مکمل ہو جائیں گے جس کی تکمیل پر شایان شان جشن منانے اور ٹیسٹ کرکٹ کی ابتدا کی یاد منانے کے لیے ابتدائی میچ کے ممالک یعنی انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے اس حوالے سے تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر روایتی ایشز حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ 2027 میں واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح اس میچ کی میزبانی بھی میلبرن کا تاریخی اسٹیڈیم کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 150 سال مکمل ہونے پر بھرپور جشن منایا جائے گا، 1978-79 کے سیزن کے بعد پہلی مرتبہ مارچ میں آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ آخری مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ مارچ میں ہوا جو کہ 29 مارچ کو ختم ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 100 برس مکمل ہونے پر بھی ایک ٹیسٹ میچ 12 سے 17 مارچ 1977 کو ایم سی جی میں ہی کھیلا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow