شاہد آفریدی بھی تنگ آ گئے، مگر کس سے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی تنگ آ گئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا شمار ان عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز میں ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سالوں بعد بھی میڈیا کی […]
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی تنگ آ گئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا شمار ان عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز میں ہوتا ہے جو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے سالوں بعد بھی میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں اور دنیا میں آج بھی ان کے کروڑوں چاہنے والے ہیں تاہم یہی شاہد آفریدی ایک بات سے بہت تنگ آ گئے ہیں۔
شاہد آفریدی سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب جعلی پیغامات سے تنگ آ گئے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔
بوم بوم آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بار بار میرے نام سے جعلی پوسٹ یا خبریں بنانے والوں سے التماس ہے کہ اپنی توانائیاں کسی مثبت کام میں لگائیں تاکہ یہ کام کسی اور کیلیے نہیں بلکہ کم سے کم اُن کے اپنے لیے تو فائدہ مند ثابت ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اگر کوئی بات کرنی یا بیان دینے کی ضرورت ہوئی تو اُس کے لیے میڈیا اور میرا ایکس (ٹویٹر) ہینڈل موجود ہے۔
آئی پی ایل، دھونی نے اچانک بڑا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آئے دن شاہد آفریدی کے نام سے منسوب پیغامات جاری ہوتے رہتے ہیں جن سے سابق آل راؤنڈر کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟