آئی پی ایل، دھونی نے اچانک بڑا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے تاہم لیگ شروع ہونے سے ایک دن قبل ایم ایس دھونی نے بڑا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ آئی پی ایل 2024 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جہاں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز […]
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے تاہم لیگ شروع ہونے سے ایک دن قبل ایم ایس دھونی نے بڑا فیصلہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
آئی پی ایل 2024 کا آج سے آغاز ہو رہا ہے جہاں دفاعی چیمپئن چنئی سپر کنگز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان افتتاحی میچ ہوگا تاہم ایونٹ کے آغاز سے ایک دن قبل چنئی سپر کنگز کے کپتان ایم ایس دھونی نے قیادت سے دستبردار ہو کر سب کو حیران کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی نے چنئی سپر کنگز کی قیادت نوجوان کھلاڑی رتوراج گائیکواڈ کے سپرد کر دی ہے اور خود بطور کھلاڑی آئی پی ایل 2024 کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ آئی پی ایل کی 16 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی قیادت کے بغیر عام کھلاڑی کے طور پر کسی فرنچائز سے کھیلیں گے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے جمعے سے شروع ہونے والے نئے سیزن سے قبل ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے کہ دفاعی چیمپیئن ٹیم چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کپتانی رتوراج گایکواڈ کے حوالے کر دی ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق مہندرا سنگھ دھونی 2008 میں آئی پی ایل کے پہلے سیزن میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مقرر کیے گئے تھے تاہم 2022 میں ان کی جگہ رویندرا جڈیجہ کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا۔
رویندرا جڈیجہ نے 8 میچوں کے بعد ہی کپتانی چھوڑ دی تھی جس کے بعد دوبارہ ایم ایس دھونی اس فرنچائز کے کپتان بنے جن کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے 2023 میں پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں چنئی سپر کنگز نے مجموعی طور پر (آئی پی ایل اور چیمپیئنز لیگ ٹی20) میں 235 میچز کھیلے اور ان کی قیادت میں سی ایس کے 2010، 2011، 2018، 2021 اور 2023 میں آئی پی ایل جیتی جب کہ 2010 اور 2014 میں چیمپیئنز لیگ ٹی 20 کی ٹرافی بھی اپنے نام کی۔
ایم ایس دھونی کی قیادت میں آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگ نے 212 میچز کھیلے جس میں اسے 128 میں جیت اور 82 میں شکست حاصل ہوئی جبکہ دو میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ وہ آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کپتانی کرنے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 226 میچوں میں کپتانی کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟