علی عظمت نے 40 سال تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی
مشہور ملی نغمے ’ہے جذبہ جنون‘ اور ’سیونی‘ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ میرا شادی کے نام سے ہی سانس رک جاتا تھا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں علی عظمت نے بحیثیت مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور […]
مشہور ملی نغمے ’ہے جذبہ جنون‘ اور ’سیونی‘ سے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے معروف گلوکار علی عظمت کا کہنا ہے کہ میرا شادی کے نام سے ہی سانس رک جاتا تھا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں علی عظمت نے بحیثیت مہمان شرکت کی اور اپنی نجی زندگی اور گلوکاری سے متعلق بہت سی باتیں ناظرین سے شیئر کیں۔
انہوں نے بتایا کہ میری چھوٹی بہن کی شادی سال1996 میں ہوئی تھی جب میں 26 سال کا تھا لیکن اس وقت کام کی مصروفیت بہت زیادہ تھی اور کنسرٹس کیلئے مختلف ممالک کا سفر کرنا پڑتا تھا۔
اپنی شادی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ جب مجھ سے کوئی شادی کرنے کا کہتا تو میں ڈر سا جاتا اور میرا سانس رکتا تھا کیونکہ شادی ایک مستقل ذمہ داری کا نام ہے جسے سوچ سمجھ کر کرنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ موسیقی کی مصروفیت میں وقت گزرتا گیا اور میں 40 سال کا ہوگیا، اس کے بعد جاکر شادی کا فرض پورا کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟