پی ایس ایل 9: لاہور اور ملتان میچ میں کیا کمزوری کھل کر سامنے آئی؟

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھا گیا۔ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اپنے ابتدائی تین میچز جیت کر تاحال ناقابل شکست ہے جب کہ دفاعی چیمپئن تینوں میچز […]

 0  3
پی ایس ایل 9: لاہور اور ملتان میچ میں کیا کمزوری کھل کر سامنے آئی؟

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز نے دفاعی چیمپئن کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تاہم میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ دیکھا گیا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اپنے ابتدائی تین میچز جیت کر تاحال ناقابل شکست ہے جب کہ دفاعی چیمپئن تینوں میچز ہار کر فتح کا مزا نہیں چکھ سکی ہے۔ گزشتہ روز ملتان نے لاہور کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا لیکن دونوں جانب سے خراب فیلڈنگ نے کرکٹ ماہرین کو حیران کر دیا۔

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی بطور بیٹر یا بولر فیل ہوتا ہے تو صرف خود کو متاثر کرتا ہے لیکن فیلڈنگ میں ناکام ہو تو اس سے پوری ٹیم متاثر ہوتی ہے جیسا کہ کل کے میچ میں دیکھا گیا۔

حفیظ نے اس موقع پر آخری اوورز میں ملتان کے آل راؤندر افتخار احمد کی جارحانہ بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ افتخار نے آج اپنا پورا رول پلے کیا اور ٹیم کو جتوایا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلسل تین میچز ہارنے سے کوئی بھی ٹیم بہت نیچے چلی جاتی ہے، لاہور قلندر سے غلطیاں ہوئی ہیں اس کو جلدی درست کرلیں تو ان کے لیے بہتر ہوگا۔

سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ دونوں جانب سے کیا گیا۔ شاہین شاہ نے رضوان کا اہم موقع پر کیچ چھوڑا جب وہ 30 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جس کے بعد انہوں نے 82 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی جیت میں مرکزی کردار ادا کیا۔

اظہر کا کہنا تھا کہ جس وقت رضوان کا کیچ ڈراپ ہوا اس نے پوری اننگ کو ہولڈ کیا ہوا تھا اور صرف اس کی جانب سے باؤنڈریز آ رہی تھیں اگر اس وقت ان کا کیچ ڈراپ نہ ہوتا تو شاید میچ اور نتیجہ یکسر مختلف ہوتا جب کہ ملتان کی جانب سے بھی لاہور قلندرز کے چار کیچز چھوڑے گئے اور بدقسمتی سے چاروں کیچ عباس آفریدی کی گیند پر ڈراپ ہوئے۔

 

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow