بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں: عبدالرزاق
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ ٹیم کو مومینٹم بناکر دیتے […]
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم جس طرح کی بیٹنگ کرتے ہیں وہ ٹیم کو مومینٹم بناکر دیتے ہیں۔
سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ بابر اعظم جس ٹیم میں ہوتے ہیں ان کا مڈل آرڈر مضبوط ہونا چاہیے، میری کوشش ہوتی ہے ایسی بات کی جائے جو لوگوں کو نہ پتا ہو۔
کپتانی کے حوالے سے عبدالرزاق نے کہا کہ بابراعظم کو پولارڈ کے سامنے تجربہ کاربولر کو لانا چاہیے تھا، ٹی ٹوئنٹی میں آخری تین اوورز میں 60 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھاکہ بابر کے اندر کپتانی کی صلاحیت نہیں، انہیں کپتان نہیں ہونا چاہیے، انہیں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں رہنا چاہیے اور کھیلنا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نےکیرون پولارڈ کی دھواں دار اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟