پی ایس ایل 9: افتخار احمد نے چوکوں، چھکوں کی برسات کر دی، ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل 9 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد نے چوکوں چھکوں کی برسات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں […]

 0  2
پی ایس ایل 9: افتخار احمد نے چوکوں، چھکوں کی برسات کر دی، ویڈیو دیکھیں

پی ایس ایل 9 کے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا جس میں آل راؤنڈر افتخار احمد نے چوکوں چھکوں کی برسات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ملتان کی رواں ایونٹ میں مسلسل تیسری فتح تھی جس کا سہرا کپتان محمد رضوان کے سر جاتا ہے جنہوں نے 82 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

تاہم آخری لمحات میں آل راؤنڈر افتخار احمد نے بھی کمال کر دکھایا اور صرف 11 گیندوں پر 34 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 

افتخار احمد نے 309 کے اسٹرائیک ریٹ سے 34 رنز بنائے جس میں دو بلند وبالا چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔ وہ اپنی ٹیم کو فتح دلانے کے بعد نا قابل شکست میدان سے واپس آئے.
آل راؤنڈر نے میدان میں آتے ہی بلاخوف وخطر چاروں طرف زبردست شاٹس کھیل شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا اور ان سے خوب داد سمیٹی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow