پی ایس ایل 9: لاہور کیخلاف شاہنواز دھانی نے کیسی بولنگ کی؟ مصباح کا تجزیہ

پی ایس ایل 9 کے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں دھانی نے 2 اوورز میں 24 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے تاہم مصباح الحق کہتے ہیں کہ انہوں نے بہترین بولنگ کی۔ پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے لاہور […]

 0  7
پی ایس ایل 9: لاہور کیخلاف شاہنواز دھانی نے کیسی بولنگ کی؟ مصباح کا تجزیہ

پی ایس ایل 9 کے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں دھانی نے 2 اوورز میں 24 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے تاہم مصباح الحق کہتے ہیں کہ انہوں نے بہترین بولنگ کی۔

پاکستان سپر لیگ 9 کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے بولر شاہنواز دھانی نے لاہور قلندرز کے خلاف دو اوورز کرائے اور 24 رنز دینے کے باوجود کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ تاہم سابق کپتان مصباح الحق کے مطابق دھانی نے پوری انرجی سے اچھی بولنگ کی۔

اے اسپورٹس کے پروگرام دی پویلین میں میزبان فخر عالم نے سوال کیا کہ دھانی نے حال ہی میں بڑا اچھا فرسٹ کلاس سیزن کھیلا لیکن لاہور کے خلاف میچ میں وہ بالکل فلیٹ نظر آئے اور 12 کی اکانومی سے دو اوورز میں 24 رنز دیے اس پر آپ کیا کہیں گے۔

اس سوال کے جواب میں مصباح الحق نے پہلے تو ازراہ مذاق کہا اسے بتانا پڑے گا کہ گیند کا کلر چینج ہو گیا ہے اور وہ سرخ سے سفید ہو گئی ہے اس لیے تھوڑی سی لینتھ چینج کرو۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ پریشر اوور میں اکثر ایسا ہو جاتا ہے میرا خیال ہے کہ اس نے آخری اوور بہت اچھا کیا کیونکہ اس وقت بولر پر بہت پریشر تھا جب آپ آخری اوور کر رہے ہوں اور اندر ایکسٹرا پر صرف ایک فلیڈر ہو تو سرکل میں کسی کو بھی 10 سے 12 رنز پڑ سکتے ہیں۔

 

مصباح الحق نے کہا کہ اعداد وشمار سے ہٹ کر میں یہی کہوں گا کہ دھانی کی انرجی اچھی تھی اور اس نے مکمل انرجی کے ساتھ بولنگ کی۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز کی مسلسل کامیابیوں کے پیچھے کیا راز ہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ایک چیز جو اچھی لگی وہ یہ کہ ملتان کا گیم پلان بڑا بہترین ہے اور چاہے کچھ بھی ہو جائے یہ اپنے پلان کو ہر سچویشن میں یاد رکھتے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں کامیابی ملتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow