کونسی ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی؟ پیٹ کمنز کی ویڈیو وائرل
ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران آسٹریلیا کے وائٹ بال اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے علاہ کونسی تین ٹیمیں سیمی […]
ورلڈ چیمپئن آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے حوالے سے حیرت انگیز ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران آسٹریلیا کے وائٹ بال اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے علاہ کونسی تین ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
پیٹ کمنز کو آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹاپ چار ٹیموں کے نام بتانے کے لیے کہا گیا تھا۔ تاہم انھوں نے صرف اپنے ملک آسٹریلیا کا نام لیا اور میزبان پر زور دیا کہ وہ دیگر تین ٹیموں کو خود منتخب کریں۔
تاہم، جب میزبان نے ان سے کافی اصرار کیا تو انھوں نے لاپرائی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تین ٹیمں ہوسکتی ہیں مجھے اس کی پرواہ نہیں ہے۔
سلیکٹرز نے کمنز کی جگہ مچل مارش کو عالمی ایونٹ کے لیے بطور کپتان منتخب کیا ہے، اس سے قبل وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی کپتانی کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کمنز کو آرام دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے اپنا واحد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں متحدہ عرب امارات میں جیتا تھا۔ ایرون فنچ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو ہرا کر پہلی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، ایشٹن ایگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میٹ ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟