ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز : پاکستان چیمپئنز کو پہلی ناکامی کا سامنا
نارتھمپٹن : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مسلسل کامیابیاں سمیٹنے والی پاکستان چیمپئنز کو پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، پروٹیاز نے211رنز کا ہدف ایک وکٹ پر9 گیند پہلےحاصل کیا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے […]
نارتھمپٹن : ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مسلسل کامیابیاں سمیٹنے والی پاکستان چیمپئنز کو پہلی بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، پروٹیاز نے211رنز کا ہدف ایک وکٹ پر9 گیند پہلےحاصل کیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے ساریل ایروی نے 57 بالز پر شاندارسنچری اسکور کی جبکہ جیکس سنائے مین 82رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان چیمپئنز کی جانب سے سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے سیرل ایروی نے شاندار بیٹنگ کی اور 57 گیندوں پر 105 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جیکس سینمن بھی 82 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 4وکٹون کے نقصان پر210رن اسکور کیے تھے، شرجیل خان کی72اور شعیب ملک کی51رن کی اننگز رائیگاں گئی۔
یاد رہے کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم لگاتار4میچ جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے، تاہم جنوبی افریقا سے شکست پاکستان کی اس ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟