آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا، سہواگ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر وریندر سہواگ بھی دیگر کرکٹرز کی طرح امریکا میں لو اسکورنگ میچز پر خوش نہیں اور کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا۔ ایک بھارتی ٹی وی اسپورٹس پروگرام میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سابق جارح مزاج بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ […]

 0  3

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر وریندر سہواگ بھی دیگر کرکٹرز کی طرح امریکا میں لو اسکورنگ میچز پر خوش نہیں اور کہتے ہیں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا مزا کرکرا کر دیا۔

ایک بھارتی ٹی وی اسپورٹس پروگرام میں اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سابق جارح مزاج بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا کہ میری سمجھ میں نہیں آ رہا کہ اگر آپ نیویارک میں کرکٹ کو لے کر آئے ہو تو اس کو اتنا دلچسپ کیوں نہیں بنا رہے کہ شائقین کرکٹ میچ دیکھ کر محظوظ ہوں اور امریکی بھی دیکھنے آئیں تو انہیں مزا آئے۔

سہواگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ جہاں پاک بھارت میچ سمیت 4 میچز ہیں وہاں کے لیے ڈراپ ان چپز ایڈیلیڈ سے منگوائی گئی ہیں تو کم از کم وہاں جیسی پٹاخہ وکٹ تو ہونی چاہیے تھی کہ ون ڈے کھیلیں تو 300 اور ٹی 20 میں کم از کم 150 پلس تو بنیں لیکن لو اسکورنگ میچز نے تمام مزا ہی کرکرا کر دیا۔

اس موقع پر سابق بھارتی فاسٹ بولر ظہیر خان نے کہا کہ انگلینڈ میں بھی شروع میں بولرز کو مدد ملتی ہے لیکن پھر وکٹ کا رویہ تبدیل ہوتا ہے اور بلے باز بھی ہٹ کرتے ہیں لیکن یہاں تو پورا پیٹرن ہی تبدیل ہو گیا ہے اور ٹاس ہی سب سے اہمیت اختیار کر گیا ہے جو جیتے گا وہ پہلے بولنگ کرے گا تو جیت کا امکان بھی اس کا بڑھ جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاک، بھارت ٹیموں کی طاقت اور کمزوریاں کیا ہیں؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow