پی ٹی وی کی معروف آواز، نیوز کاسٹر تسکین ظفر ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی
پی ٹی وی نیوز اور ریڈیو پاکستان کی سابقہ معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کی ہر دلعزیز آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئیں، پی ٹی وی نیوز کی معروف نیوزکاسٹرتسکین ظفر انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر […]
پی ٹی وی نیوز اور ریڈیو پاکستان کی سابقہ معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کی ہر دلعزیز آواز ہمیشہ کیلئے خاموش ہو گئیں، پی ٹی وی نیوز کی معروف نیوزکاسٹرتسکین ظفر انتقال کر گئیں، ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔
تسکین ظفر نے 80 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے اپنے کئریر کا آغاز کیا جس کے بعد وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ساتھ بطور نیوز کاسٹر ایک طویل عرصے تک منسلک رہیں۔
تسکین ظفر اپنے الفاظ کی ادائیگی اور مخصوص لہجے کی وجہ سے عوام میں مقبول تھیں، ان کے مداح بڑی تعداد میں خطوط ارسال کر کے انکے کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے تھے۔
تسکین ظفر نے بطور نیوز کاسٹر 1998 میں ہونے والے ایٹمی دھماکوں کی خبر بھی سب سے پہلے پڑھی تھی، وہ ریڈیوپاکستان کے شعبہ خبر سے بھی وابستہ رہیں۔
تسکین ظفر کو ان کی خدمات پر تمغہ حسن کاکردگی سے بھی نوازا گیا، مرحومہ کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر فردوسی لائن لال کرتی راولپنڈی میں اداکی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟