سلمان خان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے، گلوکار انوپ جلوٹا

سلمان اور لارنس بشنوئی کے درمیان چپقلش کے حوالے سے بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا نے کہا ہے کہ سپراسٹار کو بشنوئی کمیونٹیی سے معافی مانگ لینی چاہیے۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان اس وقت اپنے زندگی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جہاں نہ صرف ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ […]

 0  2
سلمان خان کو بشنوئی کمیونٹی سے معافی مانگنی چاہیے، گلوکار انوپ جلوٹا

سلمان اور لارنس بشنوئی کے درمیان چپقلش کے حوالے سے بھارتی گلوکار انوپ جلوٹا نے کہا ہے کہ سپراسٹار کو بشنوئی کمیونٹیی سے معافی مانگ لینی چاہیے۔

بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان اس وقت اپنے زندگی کے مشکل دور سے گزر رہے ہیں جہاں نہ صرف ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں بلکہ ان کے قریبی دوستوں کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر انھیں پیغام دیا جارہا ہے کہ ان کی زندگی محفوظ نہیں ہے.

ایسے میں بھارت کے معروف بھجن گائیک انوپ جلوٹا نے کہا کہ میں سلمان خان سے چھوٹی سی درخواست کروں گا کہ وہ اپنے، اپنی فیملی اور قریبی دوستوں کے تحفظ کے لیے مندر جائیں اور معافی مانگ لیں۔

انوپ جلوٹا نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ لوگ سلمان کی معافی قبول کرلیں گے، سلمان کو وہاں جانا چاہیے تاکہ وہ اپنی زندگی کو محفوظ بنائیں۔

بھارتی گلوکار نے کہا کہ یہ وقت نہیں کہ معاملات کو بگاڑا جائے، سلمان نے کالے ہرن کا شکار کیا ہے یا نہیں انھیں معافی مانگ لینی چاہیے، اس جگھڑے میں پڑ کر کسی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتاں ہوں کہ یہ وقت نہیں کہ ہم بات کریں کہ بابا صدیقی کو کس نے مارا اور کس نے نہیں مارا، ہمیں اس حقیقت کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کو اس وجہ سے قتل کردیا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow