پاکستان کے لیے آئی ٹی کے شعبے سے اچھی خبر

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مالی سال کہ پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 33.54 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا اور جولائی تا ستمبر آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک […]

 0  0
پاکستان کے لیے آئی ٹی کے شعبے سے اچھی خبر

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ مالی سال کہ پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں 33.54 فی صد ریکارڈ اضافہ ہوا اور جولائی تا ستمبر آئی ٹی برآمدات 876 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 656 ملین ڈالرز تھیں، آئی ٹی برآمدات میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں آئی ٹی برآمدات کی ترسیلات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں، جولائی 2024 سے پاکستان میں آئی ٹی کی برآمدات میں سالانہ 34 فی صد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 میں آئی ٹی کی برآمدات گزشتہ 12 ماہ کی اوسط 269 ملین ڈالرز سے زیادہ ہیں، آئی ٹی کی برآمدات میں اضافے کی وجہ برآمد کنندگان کے خصوصی غیر ملکی کرنسی اکاوٴنٹس کی حد کو 35 فی صد سے بڑھا کر 50 فی صد کرنے اور پاکستانی روپے کا استحکام شامل ہیں۔

مالی سال کے پہلے ماہ کی مجموعی برآمدات میں آئی ٹی کا حصہ 46 فی صد ہے، ممکنہ طور پر مالی سال 2025 کے لیے آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات 3.5 بلین ڈالرز سے زیادہ ہونے کا امکان ہے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow