بھارت میں پاکستانی ڈرامے ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری

سال 2023 میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ نشر ہوا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک  ممبئی: بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری شروع کردی۔ گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل ... Read more

 0  4
بھارت میں پاکستانی ڈرامے ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری

سال 2023 میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' نشر ہوا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

سال 2023 میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ نشر ہوا تھا : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کی تیاری شروع کردی۔

گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستانی ڈرامے بھارت میں ایک خاص شہرت حاصل کررہے ہیں، اب بھارتی اداکار اور پروڈیوسرز بھی پاکستانی ڈراموں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں، چند بھارتی اداکاراؤں نے تو پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کی ہے۔

بھارت میں شہرت پانے والے ڈراموں میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کا ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ بھی شامل ہے جوکہ پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش اور دیگر ممالک میں بھی بےحد پسند کیا گیا تھا، اس ڈرامے کے بعد سے بھارت میں وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کے مداحوں کی تعداد بہت بڑھ گئی ہے۔

اس ڈرامے کی شہرت کو دیکھتے ہوئے اب معروف بھارتی پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے بھارت میں اس ڈرامے کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا وہاج علی سے محبت کا انکشاف

بھارتی میڈیا کے مطابق ایکتا کپور نے ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ کے ریمیک کے لیے بھارتی ٹی وی چینل ‘کلرز ٹی وی’ کے ساتھ شراکت داری کی ہے، ایکتا کپور نے اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے اداکارہ کنیکا مان اور عائشہ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایکتا کپور ریمیک ڈرامے کا عنوان بھی ‘تیرے بن’ ہی رکھیں گی جبکہ یہ ڈرامہ رواں سال جولائی سے ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔

colors

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow