راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے ریکارڈ توڑ دیے

ممبئی: بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی، اس فلم نے باکس […]

 0  2

ممبئی: بالی وڈ اداکار راج کمار راؤ اور اداکارہ شردھا کپور کی نئی ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 کی ہدایت کاری امر کوشک نے کی، اس فلم نے باکس آفس پر اپنے ابتدائی دن ہی کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم استری 2 نے اپنے پہلے دن 46 کروڑ روپے کی اوپننگ کے ساتھ اس سال کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا، فلم 15 اگست کو عالمی سطح پر ریلیز کی گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے علاوہ یوم آزادی کے موقع پر یہ کسی بھی ہندی فلم کا سب سے بڑا اوپننگ ڈے بزنس ہے جبکہ اس فلم نے اب تک 54.35 کروڑ روپے تک کا بزنس کیا ہے۔

اس فلم کے سیکوئیل میں اداکارہ شردھا کپور، اداکار راجکمار راؤ، اپارشکتی کھرانا، پنکج ترپاٹھی اور ابھیشیک بنرجی نے اداکارہ کے جوہر دکھائے ہیں۔

’ اسٹری1‘ کی کہانی ایک چھوٹے سے قصبے کے گرد گھومتی تھی جہاں ایک خطرناک بھوت کا بسیرا ہوتا ہے اور فلم ہارر کے ساتھ کامیڈی بھی پیش کرتی ہے، فلم کو دنیش وجان اور جیو اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow