سہانا خان ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بن گئیں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی و اداکارہ سہانا خان اپنے نئے اشتہار پر نٹیزنز کے نشانے پر آگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی آرچیز‘ میں ’ویرونیکا‘ کا کردار نبھایا تھا، ان کی اداکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تھی۔ […]

 0  0

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی و اداکارہ سہانا خان اپنے نئے اشتہار پر نٹیزنز کے نشانے پر آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سہانا خان نے نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’دی آرچیز‘ میں ’ویرونیکا‘ کا کردار نبھایا تھا، ان کی اداکاری پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کی تھی۔

تاہم اب سہانا خان اپنے نئے اشتہار کی وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا کررہی ہیں۔

سہانا کو حال ہی میں ایک موبائل فون کے طویل کمرشل میں دیکھا گیا ہے جس میں ان کے لیے صرف ایک ڈائیلاگ ہے اور اس میں میوزک ویڈیو شامل کی گئی ہے۔

اشتہار میں سہانا خان بیک گراؤنڈ پرفارمرز کے ساتھ شامل ہوکر ڈانس اسٹیپس دکھا رہی ہیں۔

جیسے ہی سہانا خان کا اشتہار سوشل میڈیا پر لوگوں نے دیکھا تو انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا جبکہ بہت سے لوگوں نے ان کی حمایت کی اور اشتہار کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’سہانا اسکرین پر سامنے ہے لیکن پھر بھی آپ کا دھیان دوسرے کرداروں کی جانب جائے گا۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’جب آپ بیک گراؤنڈ اداکاروں پر زیادہ توجہ دینا شروع کردیتے ہیں تو آپ بتاتے ہیں کہ کوئی اسٹار میٹریل اس میں نہیں ہے۔‘

کام کے محاذ پر سہانا خان نے گزشتہ سال زویا اختر کی میوزیکل فلم ‘دی آرچیز’ کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، جس کا پریمیئر گزشتہ نومبر میں نیٹ فلکس کی اسٹریمنگ پر ہوا تھا۔

سہانا خان بڑی اسکرین پر والد شاہ رخ کے ساتھ اگلی فلم ’کنگ‘ میں دکھائی دیں گی جس کے ہدایت کار سجوئے گھوش ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow