عالیہ بھٹ کو باسکٹ بال کی ٹریننگ لینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی باسکٹ بال کی ٹریننگ لینے کی خبروں پر ان کے مداح حیران رہ گئے اور سوال کر رہے ہیں انہیں یہ کھیل کھیلنے کی ضرورت کیوں پڑی؟ عالیہ بھٹ جلد ہی اپنی آنے والی فلم ’جگرا‘ میں نظر آئیں گی جس کیلیے انہوں نے باسکٹ بال […]

 0  2
عالیہ بھٹ کو باسکٹ بال کی ٹریننگ لینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی باسکٹ بال کی ٹریننگ لینے کی خبروں پر ان کے مداح حیران رہ گئے اور سوال کر رہے ہیں انہیں یہ کھیل کھیلنے کی ضرورت کیوں پڑی؟

عالیہ بھٹ جلد ہی اپنی آنے والی فلم ’جگرا‘ میں نظر آئیں گی جس کیلیے انہوں نے باسکٹ بال کی ٹریننگ لی۔ فلم میں ایسے کئی مناظر ہیں جن میں وہ باسکٹ بال کھیلتی نظر آئیں گی۔

’جگرا‘ کے ڈائریکٹر وسن بالا نے فلمی مناظر میں حقیقت کا رنگ لگانے کیلیے عالیہ بھٹ کیلیے ایک کوچ کی خدمات حاصل کیں۔

متعلقہ: عالیہ بھٹ نے بڑا اعزاز حاصل کر کے نامور اسٹارز کو پیچھے چھوڑ دیا

کوچ نے اداکارہ کو نہ صرف کھیل کے اصول سمجھائے بلکہ ڈریبل اور ڈبل ڈریبل بھی سکھائے۔ اس کے علاوہ عالیہ بھٹ نے یہ بھی سیکھا کہ کیسے پاس کرنا ہے اور گیند کو باسکٹ میں کیسے ڈالنا ہے۔

فلم میں ’دی آرچیز‘ کے اسٹار ویدانگ رینا بھی نظر آئیں گے جو اداکارہ کے بھائی کا کردار ادا کریں گے۔

عالیہ بھٹ ’جگرا‘ میں نہ صرف مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ اسے پروڈیوس بھی کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کہانیاں ہر جگہ ہیں اور ہر چیز کہانی ہے۔

اس فلم کے علاوہ عالیہ بھٹ جلد ہی فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گی اورYRF  کی اسپائی یونیورس فلم کا بھی حصہ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow