ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصویر لینے پر فوٹوگرافر کو مُکّا مار دیا
اس واقعے کا آغاز ٹیلر سوئفٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے اُن کے کیمرے پر مارنے سے کیا : فوٹو : فائل سڈنی: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش کرنے والے سینیئر فوٹوگرافر کو مُکّا مار دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ سینیئر فوٹوگرافر نے اپنے انٹرویو میں کہا ... Read more
سڈنی: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے والد نے بیٹی کی تصویر لینے کی کوشش کرنے والے سینیئر فوٹوگرافر کو مُکّا مار دیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 51 سالہ سینیئر فوٹوگرافر نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ 27 فروری کو آسٹریلیا میں ٹیلر سوئفٹ کی تصویر لینے کی کوشش کررہے تھے کہ اسی دوران، ٹیلر سوئفٹ کے والد اسکاٹ سوئفٹ نے اُنہیں مُکّا دے مارا۔
فوٹوگرافر نے کہا کہ اس واقعے کا آغاز ٹیلر سوئفٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے اُن کے کیمرے پر مارنے سے کیا، پھر ایک شخص غصے میں اُن کی طرف دوڑتا ہوا آیا اور اُن کے چہرے پر مُکّا مار دیا۔
سینیئر فوٹوگرافر کے مطابق اُنہیں پہلے لگا تھا کہ جس شخص نے اُنہیں مُکّا مارا ہے وہ آسٹریلوی سیکیورٹی اہلکار ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ ٹیلر سوئفٹ کے والد تھے۔
فوٹوگرافر نے مزید کہا کہ اُنہوں نے اس واقعے کی مکمل تفصیلات پولیس کو فراہم کردی ہیں، دوسری جانب ٹیلر سوئفٹ کے ترجمان نے امریکی میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ دو افراد نے گلوکارہ کے سیکیورٹی اہلکاروں سے ہاتھا پائی کی تھی۔
ٹیلر سوئفٹ کے ترجمان نے کہا کہ ان دونوں افراد نے گلوکارہ کی ٹیم کی ایک خاتون کو پانی میں پھینکنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد یہ سارا واقعہ پیش آیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟