سوچا تھا وکیل بنوں گی، کرینہ کپور

ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے شہریت رکھنے والی کرینہ کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل سوچا تھا کہ وہ ایک وکیل بنیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں ایک اچھی طالب علم تھی اور سوچا تھا کہ وکیل بنوں گی، یہ […]

 0  2
سوچا تھا وکیل بنوں گی، کرینہ کپور

ممبئی: بالی وڈ میں ’بیبو‘ کے نام سے شہریت رکھنے والی کرینہ کپور نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل سوچا تھا کہ وہ ایک وکیل بنیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میں ایک اچھی طالب علم تھی اور سوچا تھا کہ وکیل بنوں گی، یہ سچ ہے کہ میں سمر اسکول گئی تھی جس پر مجھے بہت فخر ہے۔

کرینہ کپور کے مطابق ان پر کبھی بھی کسی مخصوص کیرئیر کے انتخاب کیلیے دباؤ نہیں ڈالا گیا اور نہ ہی کسی نے انہیں اداکاری پر مجبور کیا۔

بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ کسی نے اداکاری کرنے کا مشورہ یا دباؤ نہیں ڈالا، والدین میری مرضی کو ترجیح دیتے تھے، جب سمر اسکول میں تھی تو سوچتی تھی کہ مجھے کیا کرنا چاہیے۔

کرینہ کپور کے مطابق انہوں نے ہارورڈ میں گزارے گئے وقت سے لطف اٹھایا۔

اس سے قبل کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں سیف علی خان سے شادی کی اہم وجہ بیان بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا فیصلہ آج درست ثابت ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جدید دور کی ماڈرن عورت ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میں نے سیف کے ساتھ لیو اِن میں رہنے کا کا فیصلہ کیا تھا اور اس میں کامیاب بھی ہوئی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بچوں کی خاطر سیف سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو کامیاب ازدواجی زندگی کے ساتھ اپنے شادی کے فیصلے پر بھی صحیح ثابت ہوئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow