’ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عذرا منصور نے کہا ہے کہ ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں۔ پاکستان انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ عذرا منصور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ عذرا منصور نے کہا کہ شوبز […]

 0  9
’ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں‘

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عذرا منصور نے کہا ہے کہ ماورا حسین شوٹنگ چھوڑ کر نماز ادا کرتی ہیں۔

پاکستان انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ عذرا منصور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

عذرا منصور نے کہا کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں کے بارے میں ہمیشہ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ یہ اداکار ہیں، فلموں اور ڈراموں میں کام کرتے ہیں تو یہ اپنے مذہب سے دور ہوں گے جبکہ حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا۔

عذرا منصور نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتی کہ تمام فنکار ہی مذہبی ہیں لیکن ہماری انڈسٹری میں بہت سے فنکار ایسے بھی ہیں جو واقعی مذہب کے بہت قریب ہیں، میں نے حال ہی میں ماورا حسین اور محب مرزا کے ساتھ کام کیا ہے، یہ دونوں اداکار ہی دین کے بہت قریب ہیں اور شوٹنگ کے دوران ہمیشہ نماز کے لیے وقت نکالتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب میں ماورا حسین کو دیکھتی تھی تو بہت خوش ہوتی تھی کیونکہ اگر شوٹنگ کے دوران نماز کا وقت ہوجاتا تھا تو وہ پہلے نماز ادا کرتی تھیں اور پھر واپس آکر اپنا سین ریکارڈ کرواتی تھیں۔

عذرا منصور کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بھی ماہِ رمضان میں کام کرتی ہوں اور روزے بھی رکھتی ہوں لیکن ہمارے یہاں اداکاروں کے لیے نہایت ہی نامناسب الفاظ استعمال کیے جاتے ہیں جوکہ نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ اداکار بھی انسان ہیں اور غلطی انسانوں سے ہوئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow