’تیرے جانے کے بعد‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں دانیال افضل، عمر شہزاد، مومنہ اقبال، طوبیٰ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ڈرامے کی پہلی قسط جلد نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کے […]
اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔
ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں دانیال افضل، عمر شہزاد، مومنہ اقبال، طوبیٰ انور ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جبکہ ڈرامے کی پہلی قسط جلد نشر کی جائے گی۔
ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی روبینہ کبیر خان اور رخسانہ نگار نے لکھی ہے۔
ٹیزر میں دانیال افضل کو بیرون ملک جاتے دکھایا گیا ہے۔
دانیال افضل کہتے ہیں کہ ہم پردیس میں رہنے والوں کے مسائل بھی اپنے ہی طرح کے ہوتے ہیں ساری زندگی یہ ثابت کرنے میں گزر جاتی ہے ہمارے لیے اپنے بھی اتنے ہی ہم ہیں جتنا ہمارا کام ہوتا ہے۔
وہ مزید کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم کسی کے لیے اہم نہیں ہیں۔
یوٹیوب پر ناظرین کی جانب سے ڈرامے کے ٹیزر کو پسند کیا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟