روی کشن کی خفیہ بیوی اور بیٹی منظر عام پر آگئے
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) روی کشن کی مبینہ خفیہ بیوی اور بیٹی منظرِ عام پر آگئے۔ 25 سالہ اداکارہ شنووا نے دعویٰ کیا ہے کہ روی کشن ان کے حقیقی والد ہیں اور اس بات کو ثابت کرنے کیلیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا جس […]
ممبئی: معروف بالی وڈ اداکار و رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) روی کشن کی مبینہ خفیہ بیوی اور بیٹی منظرِ عام پر آگئے۔
25 سالہ اداکارہ شنووا نے دعویٰ کیا ہے کہ روی کشن ان کے حقیقی والد ہیں اور اس بات کو ثابت کرنے کیلیے انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا جس سے اداکار مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔
شنووا نے اس سلسلے میں ممبئی کی ایک عدالت میں درخواست دائر کی جس میں مبینہ والد سے ڈی این اے ٹیسٹ کا مطالبہ کیا گیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ روی کشن کو سرکاری طور پر ان کا والد اور والدہ اپرنا سونی کا شوہر تسلیم کیا جائے۔
اس سے قبل شنووا نے بمبئی ہائی کورٹ میں اپرنا سونی اور دیگر کے خلاف اتر پردیش میں ولدیت کے انکشاف کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
لکھنؤ میں درج ایف آئی آر اداکارہ کی قانونی کارروائی سے صرف تین دن قبل روی کشن کی بیوی پریتی شکلا نے درج کروائی تھی۔
عدالت میں دائر حالیہ درخواست کے مطابق اپرنا سونی ایک صحافی ہیں جن کا ماضی میں روی کشن سمیت فلم انڈسٹری کی مختلف شخصیات سے سامنا ہوا، کچھ عرصے بعد صحافی اور بالی وڈ اداکار میں محبت ہوئی اور دونوں نے 1991 میں شادی کر لی تھی۔
درخواست کے مطابق جوڑے کے 19 اکتوبر 1998 کو شنووا کی پیدائش ہوئی تھی۔ بالی وڈ اداکار اور اپرنا سونی نے آپس مں معاہدہ کیا تھا کہ ان کی بیٹی روی کشن کو ’انکل‘ (uncle) کہہ کر مخاطب کرے گی۔
حالیہ الزامات اس وقت سامنے آئے جب اپرنا سونی اور ان کی بیٹی شنووا لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں روی کشن سے ملاقات کیلیے گئے لیکن اداکار نے ملنے سے انکار کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟