حکومت نے کس انجیکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دے دی؟

لاہور: پنجاب حکومت نے اویسٹین انجیکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں سے اویسٹین انجیکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہوگی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے انجیکشن […]

 0  2
حکومت نے کس انجیکشن کے دوبارہ استعمال کی اجازت دے دی؟

لاہور: پنجاب حکومت نے اویسٹین انجیکشن کے استعمال کی دوبارہ اجازت دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ اسپتالوں سے اویسٹین انجیکشن کو سرنجز میں بھر کر باہر بھیجنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کی بینائی بچانے کے لیے انجیکشن استعمال کی دوبارہ اجازت دی گئی جبکہ انجیکشن کے استعمال کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔

اویسٹین انجیکشن صرف رجسٹرڈ فارمیسیز پر فروخت ہوسکے گا، انجیکشن سرکاری اسپتالوں، رجسٹرڈ ماہر امراض چشم کو مجاز ڈسٹری بیوٹرز سپلائی کرسکیں گے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ انجیکشن کو سرنج میں بھرنے کے لیے آپریشن تھیٹر جیسی جگہ کا ہونا ضروری ہوگا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ اسپتال اویسٹین انجیکشن خرید سکیں گے، اویسٹین انجیکشن لگانے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اویسٹین انجیکشن سے 70 سے زائد مریض بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow