خبردار !! شام کی چائے کے ساتھ یہ چیزیں بالکل نہ کھائیں

ہمارے گھروں میں عام طور پر شام کی چائے کے ساتھ ریفریشمنٹ کے نام پر کچھ تلی ہوئی اور چٹ پٹی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے جو زہر بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔ ویسے تو چائے کے طبی فوائد بھی ہیں لیکن اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے، چائے کے ساتھ تلے ہوئے […]

 0  2
خبردار !! شام کی چائے کے ساتھ یہ چیزیں بالکل نہ کھائیں

ہمارے گھروں میں عام طور پر شام کی چائے کے ساتھ ریفریشمنٹ کے نام پر کچھ تلی ہوئی اور چٹ پٹی اشیاء کا استعمال کیا جاتا ہے جو زہر بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

ویسے تو چائے کے طبی فوائد بھی ہیں لیکن اسے احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ضروری ہے، چائے کے ساتھ تلے ہوئے یا مسالحہ دار کھانوں کو بھی شامل کیا جائے تو وہ پیٹ میں تیزابیت پیدا کرسکتے ہیں، یہاں کچھ غذائیں بیان کی جارہی ہیں جو چائے کے ساتھ کھائی جائیں تو نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔

فرائیڈ فوڈز جیسے فرنچ فرائز اور فرائیڈ چکن بھاری اور چکنائی والی ہوتے ہیں اور چائے کے ساتھ کھانے پر اس میں موجود چکنائی نظام ہاضمہ میں تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

اس کے علاوہ نمکین جیسے آلو کے چپس اور گری دار میوے جسم میں سوڈیم کی مقدار بڑھاتے ہیں اور چائے میں قدرتی سوڈیم بھی ہوتا ہے۔ اگر انہیں ایک ساتھ لیا جائے تو پیٹ پھولنے اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایت ہو سکتی ہے۔

ساتھ ہی یہ بات بھی علم میں ہونا ضروری ہے کہ لیموں یا انگور جیسے رس دار پھلوں والی چائے پینے سے بھی تیزابیت بڑھ جاتی ہے اور پیٹ میں تکلیف ہوسکتی ہے۔

چائے کے ساتھ کیک اور ڈونٹس جیسی میٹھی پیسٹری خون میں شوگر کی سطح کو بڑھاتی ہیں، جس سے توانائی کی کمی اور تھکاوٹ ہو سکتی ہے۔

مسالحے دار کھانے چائے کے ذائقے کو بڑھاتے ہیں جس سے سینے میں جلن اور بدہضمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کریمی میٹھے جیسے چیز کیک یا آئس کریم ان کی چربی کی مقدار کی وجہ سے پیٹ میں بھاری پن کا احساس ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow