میتھی دانے کے حیرت انگیز فوائد : غذا بھی دوا بھی

میتھی کو عربی میں حلبہ اور دیگر زبانوں میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے یہ ایک انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے جو انسانی صحت کیلیے کئی فوائد کی حامل ہے۔ ماہرین کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میتھی دانے اور اس کے پتے جسم میں موجود کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بہت مفید ہیں۔ […]

 0  1
میتھی دانے کے حیرت انگیز فوائد : غذا بھی دوا بھی

میتھی کو عربی میں حلبہ اور دیگر زبانوں میں مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے یہ ایک انتہائی مفید جڑی بوٹی ہے جو انسانی صحت کیلیے کئی فوائد کی حامل ہے۔

ماہرین کی حالیہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق میتھی دانے اور اس کے پتے جسم میں موجود کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں بہت مفید ہیں۔

میتھی کولیسٹرول اور ٹریگسیسرائڈز کو بھی کنٹرول کرتی ہے، ٹریگسیسرائڈز خون میں پائی جانے والی وہ چربی ہے جس کی مقدار میں اضافہ دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

اس حوالے سے بھارتی ڈاکٹر محمد اقتدار حسین فاروقی نے اپنے مضمون میں میتھی دانے کے طبی فوائد کا جامع جائزہ پیش کیا ہے۔

Fenugreek Seeds

بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے بتایا کہ میتھی دانے کا استعمال تیزابیت، موٹاپا، جلدی مسائل اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میتھی دانے کے فوائد کو بروئے کار لانے کے لیے معالج کے مشورے کے تحت استعمال کرنا زیادہ بہتر ہے۔

میتھی غذائی ریشوں اور مناسب نشوونما کے لیے ضروری دیگر غذائی اجزاء کا بھرپور ذریعہ ہے۔ میتھی کئی فائٹو کیمیکلز جیسے الکلائیڈز، کاربوہائیڈریٹس، امینو ایسڈز، معدنیات اور سٹیرایڈیل سیپوننز سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق میتھی آپ کے دل کی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اس میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار بھی ہوتی ہے جو دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کے لیے سوڈیم کے عمل کا مقابلہ کرتی ہے۔ صحت مند دل کے لیے اسے یوگا کے ساتھ صحت مند غذا بنائیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow