ایپل کے جدید سہولیات سے آراستہ دو ’لیپ ٹاپ‘ متعارف
لندن : آئی فون بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے طاقتور ایم3 چپ کے ساتھ 13 اور 15 انچ سائز کے دو نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرادیے۔ اس حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ لیپ ٹاپ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی، تیز وائی فائی اور دو بیرونی […]
لندن : آئی فون بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ایپل نے طاقتور ایم3 چپ کے ساتھ 13 اور 15 انچ سائز کے دو نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس متعارف کرادیے۔
اس حوالے سے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ لیپ ٹاپ پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کارکردگی، تیز وائی فائی اور دو بیرونی ڈسپلے کے ساتھ پہلے سے زیادہ بہتر ہے، ایپل کمپنی نے ان ڈیوائسز کو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس دنیا کے بہترین لیپ ٹاپس قرار دیا ہے۔۔
ایپل کمپنی کی جانب سے ایم 3 چپ کو اکتوبر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا اور سب سے پہلے اسے آئی میک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور میک بک پرو لیپ ٹاپس میں استعمال کیا گیا تھا۔
اب یہ نئی چپ میک بک ائیر لیپ ٹاپس میں استعمال کی گئی ہے یہ تمام خصوصیات اس کے خوبصورت پتلے اور ہلکے ڈیزائن میں 18 گھنٹے تک چلنے والی بیٹری کے ساتھ موجود ہیں۔
ایپل کمپنی کے مطابق 13 اور 15 انچ ڈسپلے والے نئے میک بک ائیر لیپ ٹاپس میں 1080پی ویب کیم بھی موجود ہے۔ دونوں لیپ ٹاپس کا ڈیزائن پرانے ماڈلز جیسا ہی ہے لیکن نئی ایم تھری چپ کے باعث صارفین ان ڈیوائسز سے مزید دو ڈسپلے منسلک کرسکیں گے۔
ایپل کے مطابق یہ اے آئی لیپ ٹاپس تو ہیں مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 فروری 2024 کو ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک نے کہا تھا کہ کمپنی کی جانب سے اے آئی کے حوالے سے اہم اعلان رواں سال کسی وقت کیا جائے گا۔
اس بات کا قوی امکان یہ ہے کہ رواں سال ماہ جون میں ایپل کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپر کانفرنس میں اے آئی ٹیکنالوجی سے مزین نئے سافٹ وئیر متعارف کرائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر اپ ڈیٹس کی تفصیلات بھی جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ایپل کمپنی کے مطابق 13 انچ کے میک بک ائیر کی قیمت کا آغاز 1099 ڈالرز سے ہوگا جبکہ 15 انچ کا ماڈل 1299 ڈالرز کا ہوگا، دونوں لیپ ٹاپ اسٹار لائٹ، سلور اور اسپیس گرے رنگوں میں دستیاب ہوں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟