بیٹے کی پسند کی شادی رکوانے کیلئے ماں نے انتہائی قدم اٹھا لیا!
اکثر مائیں چاہتی ہیں کہ بیٹے کی شادی ان کی پسند سے ہو، تاہم ایک ماں نے ایسا نہ ہونے پر انتہائی قدم اٹھا لیا۔ میکسیکو کی رہائشی خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی روکنے کیلئے تین بدمعاشوں کو پیسے دیے کہ وہ دلہن کے سفید عروسی جوڑے پر سرخ رنگ پھنک دیں تاکہ یہ […]
اکثر مائیں چاہتی ہیں کہ بیٹے کی شادی ان کی پسند سے ہو، تاہم ایک ماں نے ایسا نہ ہونے پر انتہائی قدم اٹھا لیا۔
میکسیکو کی رہائشی خاتون نے اپنے بیٹے کی شادی روکنے کیلئے تین بدمعاشوں کو پیسے دیے کہ وہ دلہن کے سفید عروسی جوڑے پر سرخ رنگ پھنک دیں تاکہ یہ شادی نہ ہوسکے۔ ماں کو اس بات پر غصہ تھا کہ یہ شادی اس کی پسند سے نہیں ہورہی بلکہ بیٹا اپنی پسند کو فوقیت دے رہا ہے۔
شادی کے دن کو خراب کرنے کے لیے دلہن کے عروسی جوڑے کو رنگین کرنے کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
میکسیکو سٹی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ 17 فروری کو میکسیکو کے سیوڈاڈ اوبریجون نامی قصبے میں پیش آیا
دولہا میکسیکو کے سونورا شہر کے امیر گھرانے تعلق رکھتا تھا جبکہ اسکا خاندان لڑکے کی شادی ایک امیر لڑکی سے کرنے کا خواہشمند تھا۔
الیگزینڈرا نامی لڑکی امیر گھرانے سے نہیں تھی، جس کی وجہ سے مستقبل کے سسرال والوں کو یہ شبہ ہوا کہ وہ صرف اس کے پیسوں کے لیے اس کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔
میڈیا کے مطابق دلہن پر رنگ اس وقت پھینکا گیا جب یہ جوڑا چرچ پر موجود تھا اس دوران تین بدمعاش آئے اور انہوں نے دلہن پر لال رنگ پھینک کر اس کی ویڈیو بنائی۔
دولہا کی والدہ نے جعلی دل کے دورہ کا ڈرامہ بھی رچایا بیٹے کو جذبانی طور پر بلیک میل کیا تاہم پھر وہ اس شادی کو نہیں روک پائیں۔
لڑکی کے سسرال والوں نے اسے آخری وقت تک ہراساں کرنے کی کوشش کی، اسے ڈرایا دھمکایا اور اس کے بوائے فرینڈ کو چھوڑنے کے لیے بلینک چیک کی رشوت دینے کی کوشش کی تاہم وہ نہ مانی اور یہ شادی بالآخر انجام پاگئی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟