بیٹی کی آن لائن ویڈیو شیئر کرنیوالی ماں پر لوگوں نے ظالم ہونیکا الزام عائد کردیا

اپنی معصوم بیٹی کی آن لائن ویڈیو شیئر کرنا ماں کو مہنگا پڑگیا، کلپ دیکھنے کے بعد اکثر صارفین نے انھیں ظالم قراردیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کُل 40 سیکنڈز کی ہے جس پر تبصروں کا ڈھیرلگ گیا ہے۔ 37 سالہ ماں کلیری نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ہم نے اس سے سبق […]

 0  7
بیٹی کی آن لائن ویڈیو شیئر کرنیوالی ماں پر لوگوں نے ظالم ہونیکا الزام عائد کردیا

اپنی معصوم بیٹی کی آن لائن ویڈیو شیئر کرنا ماں کو مہنگا پڑگیا، کلپ دیکھنے کے بعد اکثر صارفین نے انھیں ظالم قراردیا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کُل 40 سیکنڈز کی ہے جس پر تبصروں کا ڈھیرلگ گیا ہے۔ 37 سالہ ماں کلیری نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ہم نے اس سے سبق سیکھا ہے کہ اولیور کے ’آرٹ ورک‘ کو پھینکنے کے لیے ہمیشہ باہر رکھے کوڑے دان کا استعمال کرنا چاہیے۔

والدین کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں تین سالہ اولیور کو دکھایا گیا تھا، اس میں بچی کوڑے دان سے اپنا پرانا ’آرٹ ورک‘ نکال کر کہتی ہے کہ ماں یہ کوڑا نہیں ہے۔

کلیئر بالڈاک نامی خاتون کو اس وقت اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا جب انھوں نے اپنی معصوم بیٹی کی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کو دوبارہ چیک کیا۔

ان کی پوسٹ کی گئی ویڈیو پر نیچے کمنٹس میں لکھا گیا تھا کہ ’آپ ایک عفریت ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’کتنے خوفناک والدین ہیں،‘ دوسرے نے لکھا ’کیا عورت ہے، قابل رحم بچہ‘۔

اس کے علاوہ ہزاروں والدین نے اس پوسٹ کو پسند کیا لیکن ایک ہزار سے زیادہ لوگوں نے اس پوسٹ پر تنقیدی کمنٹس کیے ہیں۔

بعض تبصے اتنے نفرت انگیز تھے کہ بکنگھم شائرمیں رہنے والی 37 سالہ ماں کلیری نے لوگوں کو بلاک کر دیا اور کمنٹس کرنے کا آپشن ہی بند کر دیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow