بھارت میں چلی صرف 50 روپے میں ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچنے والی ٹرین

بھارتی شہری اب صرف 50 روپے میں ایک سے دوسرے شہر جانے والی ٹرین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریپڈیکس نامی ٹرین کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔ مذکورہ ٹرین دہلی […]

 0  3
بھارت میں چلی صرف 50 روپے میں ایک شہر سے دوسرے شہر پہنچنے والی ٹرین

بھارتی شہری اب صرف 50 روپے میں ایک سے دوسرے شہر جانے والی ٹرین سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ریپڈیکس نامی ٹرین کو خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ اس میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے جدید سہولیات بھی متعارف کرائی گئی ہیں۔

مذکورہ ٹرین دہلی سے میرٹھ کے درمیان چلے گی، یہ دوران سفر مسافروں کی ضروریات کا خیال رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔ اس ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 180 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

ریپڈیکس ٹرین کا کم سے کم کرایہ 20 روپے جب کہ اس کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 50 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ٹرین کی ہر سیٹ پر موبائل اور لیپ ٹاپ چارجنگ ساکٹ بھی موجود ہے۔

اس کے علاوہ مفت وائی فائی کی سہولت بھی ٹرین میں دستیاب ہے۔ ہرکوچ میں چھ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ریپڈ ٹرین کے دہلی اور میرٹھ کے درمیان پانچ اسٹیشن ہونگے۔

فی الحال یہ ٹرینیں 82 کلو میٹر طویل دہلی، میرٹھ، غازی آباد کوریڈور پر دوہائی سے صاحب آباد کے درمیان 17 کلو میٹر کے حصے پر چلیں گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow