کراچی، پشاور اور ملتان میں ‘ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس’ کی تصدیق

اسلام آباد : کراچی، پشاور، ملتان میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، کراچی، ملتان، پشاور سے سیوریج سیمپلز 6 تا 12 فروری لئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی پولیو پازیٹو سیوریج لائنز کی ٹیکنیکل رپورٹ تیار کرلی ، ، ذرائع نے بتایا ہے کہ این آئی […]

 0  5
کراچی، پشاور اور ملتان میں ‘ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس’ کی تصدیق

اسلام آباد : کراچی، پشاور، ملتان میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، کراچی، ملتان، پشاور سے سیوریج سیمپلز 6 تا 12 فروری لئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کی پولیو پازیٹو سیوریج لائنز کی ٹیکنیکل رپورٹ تیار کرلی ، ، ذرائع نے بتایا ہے کہ این آئی ایچ نے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز رپورٹ وزارت صحت کو ارسال کردی ہے۔

جس میں کراچی، پشاور، ملتان میں ڈبلیو پی وی ون پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ، جس کے بعد رواں سال کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کراچی، ملتان، پشاور سے سیوریج سیمپلز 6 تا 12 فروری لئے گئے تھے، ملتان کے علاقے سورج میانی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

رواں سال ملتان کی سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، ملتان کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ساوتھ سے ہے، کراچی ملیر کے علاقہ لانڈھی بختاور کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔.

رواں سال ملیر کی سیوریج میں دوسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، ملیر کراچی کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق سنٹرل کراچی سے ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے،رواں سال پشاور کی سیوریج میں چوتھی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے، نرے خوڑ پشاور میں موجود پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow